Home Uncategorized امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

by Admin
A+A-
Reset

ٹرمپ نے ٹیرف کے لیے کانگریس کی منظوری نہیں لی، امریکی عدالت

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی ٹیرف اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا، جو انہوں نے قومی ایمرجنسی کے قانون کے تحت عائد کیے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر گذشتہ برس ٹیرف عائد کیا تھا۔

بر طانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عدالتِ عظمٰی نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے لیے کانگریس کی منظوری نہیں لی اور یہ اقدام قانونی دائرہ اختیار سے باہر تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹیرف عائد کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی ہے اور صدر اس اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کر سکتے۔ عدالت کے مطابق ٹرمپ نے اپنے اختیارات کو غلط استعمال کیا اور وائٹ ہاؤس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیے۔

banner

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے کانگریس کے اختیار میں مداخلت ہوئی اور یہ ملکی آئینی اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر صرف اسی حد تک ٹیرف عائد کر سکتا ہے جس کے لیے کانگریس نے واضح طور پر اجازت دی ہو۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles