Home Uncategorized  امریکا و اسرائیل کی غلطی سے پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، ایرانی آرمی چیف 

 امریکا و اسرائیل کی غلطی سے پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، ایرانی آرمی چیف 

by Admin
A+A-
Reset

ذرائع کے مطابق ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی معمولی سی غلطی بھی پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امیرحاتمی نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تواس کے نتائج صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں صہیونی ریاست کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں پڑ جائے گی۔

banner

ایران: بندر عباس میں دھماکا، 8 منزلہ عمارت متاثر

امیرحاتمی نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت اور سائنسی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ایرانی آرمی چیف کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles