
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف کی عمر سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔
اداکارہ نے حالیہ گفتگو میں اپنی اصل عمر واضح کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض صارفین میری عمر کے بارے میں من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں، کہیں مجھے کم عمر بتایا جا رہا ہے تو کہیں عمر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہے۔
عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان
اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں بتایا کہ وہ اس وقت 16 سال کی ہیں اور رواں سال 17 سال کی ہو جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی عمر کے حوالے سے کبھی کوئی بات چھپانے کی کوشش نہیں کرتیں اور ہر سال اپنی سالگرہ باقاعدگی سے مناتی ہیں۔
عینا آصف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی پر غیر ضروری بحث کرنے کے بجائے ان کے کام اور اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔
عمر اور سرجریز پر بیان بازی: فہد مصطفی کے طنزیہ جواب کے بعد عتیقہ اوڈھو کی وضاحت
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کا سلسلہ رک گیا، جبکہ مداحوں نے بھی ان کی صاف گوئی کو سراہا ہے۔
