Home Uncategorized آمدہ رمضان میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آمدہ رمضان میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

by Admin
A+A-
Reset

رمضان المبارک 2026 کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں روزے کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جو موسم اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوں گی۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہِ رمضان کے آغاز پر روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بتدریج بڑھ کر ساڑھے 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔

دیگر مسلم ممالک میں بھی رمضان 2026 کے دوران روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے رہنے کا امکان ہے، جو ماہ کے آخر تک بڑھ کر 13 گھنٹے تک جا سکتا ہے۔

banner

ماہرین کے مطابق چونکہ رمضان 2026 موسمِ سرما کے اختتام اور بہار کے آغاز کے قریب آئے گا، اس لیے دن کے اوقات بتدریج بڑھتے جائیں گے، جس کے باعث آخری ایام میں روزے نسبتاً طویل ہوں گے۔

مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں، وہاں روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یورپ اور شمالی امریکا میں بلند عرضِ بلد کے باعث روزے نسبتاً طویل ہوں گے، تاہم 2026 میں یہ دورانیہ انتہائی زیادہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 2026 کی تاریخ کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کے آغاز کی متوقع تاریخ 19 فروری 2026 بتائی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles